24 جون 2013 - 19:30
تمیم بن حمد آل ثانی قطرکے نئے امیر

قطر کے امیر شیخ حمد آل ثانی نے اپنے بیٹے تمیم بن حمد آل ثانی کو ملک کا نیا بادشاہ مقررکردیا ہے۔

ابنا: قطر کےشاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کے ولی عہد تمیم بن حمد الثانی کو ملک کا نیا امیر نامزد کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق قطر کے عوام کو اپنے نئے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی بیعت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس کے بعد قطر کے موجودہ امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی اپنے 33 سالہ بیٹے تمیم بن حمد الثانی کے حق میں اپنے عہدے سے دستبردار ہوں گے۔ تمیم بن حمد الثانی خلیج فارس کی ریاستوں کے سب سے کم عمر امیر ہیں۔  شیخ حمد آل ثانی بھی امریکہ کے تعاون سے اپنے باپ کو معزول کرکے  امیر مقرر ہوئے تھے خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں بادشاہوں کی تبدیلی میں امریکہ کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ خلیج فارس کی امریکہ نواز عرب ریاستوں میں جمہوریت کی بجائے فرسودہ بادشاہی نظام قائم ہے اس کے باوجد امریکہ کے ان ملکوں کی حکومتوں سے انتہائی دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔......./169